پرویزمشرف حملہ کیس سپریم کورٹ نے فوجی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

فوجی عدالت نے دونوں ملزمان کی عمر قید کی سزاؤں کو سزائے موت میں تبدیل کردیا تھا


ویب ڈیسک March 06, 2013
فوجی عدالت نے دونوں ملزمان کی عمر قید کی سزاؤں کو سزائے موت میں تبدیل کردیا تھا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپریم کورٹ نے پرویزمشرف حملہ کیس میں فوجی عدالت کی طرف سے دو ملزمان کی سزابڑھانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس گلزار سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں ملزمان رانا نوید اور عامر سہیل کی نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان کی سزاؤں میں توسیع کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، فوجی عدالت نے دونوں ملزمان کی عمر قید کی سزاؤں کو سزائے موت میں بغیر اپیل کے تبدیل کردیا تھا۔

فوجی عدالت نے پہلے ملزم نوید کو عمر قید اورملزم عامر سہیل کو20 سال قید کی سزا سنائی لیکن بعد ازاں فوجی اپیلٹ کورٹ نے ملزمان کو طلب کئے بغیرسزائیں تبدیل کردیں جس پر ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |