لاہورجسٹس طارق مسعود نے سپنا خان کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوادی

مبینہ ملزم سردار دوست محمد کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی، والد


ویب ڈیسک March 06, 2013
مبینہ ملزم سردار دوست محمد کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی، والد۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود نے اداکارہ سپنا خان کے مبینہ اغوا اور قتل کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے فائل دوبارہ چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

جسٹس طارق مسعود نے یہ کہہ کر کیس کی سماعت سے انکار کر دیا ہے کہ اس سے ملتی جلتی کچھ درخواستوں کی سماعت جسٹس شیخ نجم الحسن کرچکے ہیں اور اب اس درخواست کی سماعت بھی وہی کریں۔

اداکارہ سپناخان کے والد نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے کہ مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی، والد کے مطابق مقدمہ سردار دوست محمد کھوسہ کے خلاف درج ہے، کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں