ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

چہلم کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے

چہلم کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ فوٹو: فائل

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جو رات 9 بجے تک بند رہے گی۔ اب تک جن شہروں میں موبائل سروس معطل کی گئی ان میں کوئٹہ، راولپنڈی، کراچی شامل ہیں۔ فون سروس کی بندش سے شہریوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا اور انہیں رابطوں میں پریشانی کا سامنا ہے۔


حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثاروں کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی جلوسوں کے روٹس پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ راستے کنٹینرزلگا کربند کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے جو آج رات تک برقرار رہے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
Load Next Story