نکمے لوگ قبل از وقت انتخابات کا شوشا چھوڑ رہے ہیں شہباز شریف

دشنام طرازیاں کرنے والوں کی اپنے صوبے میں کارکردگی سب کے سامنے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک November 10, 2017
پاکستان کو جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے باعث جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نکمے لوگ قبل از وقت انتخابات کا شوشا چھوڑ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کیے۔

وزیراعلی پنجاب سے جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ جو لوگ اپنے صوبے میں کچھ نہیں کرسکے وہ قبل از وقت انتخابات کا شوشا چھوڑ رہے ہیں، دشنام طرازیاں کرنے والوں کی اپنے صوبے میں کارکردگی سب کے سامنے ہے، پاکستان کو جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے باعث جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور مولانا فضل الرحمن نے جمہوریت کے استحکام کیلئے مثبت کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے اور توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کرکے تاریخ رقم کی، پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہے، روادری ،اتحاد اوراتفاق کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے زبانی جمع خرچ کی بجائے منصوبوں کو عملی شکل دی، دعووں کی بجائے ہر لمحہ ملک کی بہتری پر صرف کیا، ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ، ہمارے توانائی کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جن میں وقت اور اربوں روپے بچا کر نئے کلچر کی داغ بیل ڈالی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |