کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ایک خودکش حملہ آور سمیت 3 ملزمان گرفتار

ایک مبینہ خودکش حملہ آورکو بارود سمیت گرفتار کیا،برآمد کئے جانیوالے اسلحے میں شاٹ گنیں،ریپیٹرزاورپستول شامل ہیں،رینجرز

رینجرز نے نیوسبزی منڈی کے قریب بھکر گوٹھ اورلائنزایریا میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک مبینہ خودکش حملہ آورسمیت 3 ملزمان کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمد،کرلیا ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

صبح تقریبا ساڑھے 4 بجے رینجرزنے سپرہائی وے پرنیوسبزی منڈی کے قریب بھکرگوٹھ کوگھیرے میں لے کرٹارگٹڈ آپریشن کیا جو5 گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران تمام راستے مکمل طورپرسیل کردیئے گئے اور کسی کوبھی گھرسے باہرنکلنے کی اجازت نہیں تھی۔


رینجرزحکام کے مطابق آپریشن کامیاب رہا اور 3 ملزمان پکڑے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، رینجرزنے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو بارود سمیت گرفتار کیا ہے تاہم مبینہ خودکش حملہ آور اور برآمد ہونے والا بارود میڈیا کے سامنے نہیں لایا گیا، اس موقع پر رینجرزنے 35 ہتھیارمیڈیا کے سامنے پیش کئے جن میں مختلف نوعیت کی شاٹ گنیں ،ریپیٹر اور پستول شامل ہیں۔

اس دوران رینجرز نے لائنز ایریا میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن کیا اورتلاشی کے بعد چند افراد کوحراست میں لے لیا تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گردوں کوپوچھ گچھ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story