کوئٹہ اے این پی مغوی رکن اسمبلی سلطان ترین کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا

تفتیشی ٹیم نے کوئٹہ میں ایک مکان سے ملک سلطان ترین کا لیپ ٹاپ اور گن مین کی کلاشنکوف برآمد کرلی ہے۔


ویب ڈیسک March 06, 2013
اغوا کاروں نے سلطان ترین کی رہائی کے بدلے50 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے، حاجی عدیل۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز۔

بلوچستان کے سابق صوبائی وزیراور اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک سلطان ترین کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک سلطان ترین کی بازیابی کےلئے بنائی گئی تفتیشی ٹیم نے کوئٹہ میں ایک مکان سے ان کا لیپ ٹاپ اور گن مین کی کلاشنکوف برآمد کرلی ہے دوسری جانب ان کے گن مین سے بھی تفتیش جاری ہے۔


واضح رہے کہ سلطان ترین کو پیر کی رات کوئٹہ سے ہرنائی جاتے ہوئے اغواء کرلیا گیا تھا جس کا مقدمہ پشین کے لیویز تھانے میں درج کیا گیا ہے، گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کےسینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے سلطان ترین کی رہائی کے لئے50 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |