جمہوریت بچانے کیلئے قبل ازوقت انتخابات کرانے ہوں گے عمران خان

مفلوج حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت انتخابات ضروری ہیں، چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک November 10, 2017
معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت انتخابات ضروری ہیں، چیرمین پی ٹی آئی فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے قبل ازوقت انتخابات مؤثر نسخہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور جمہوریت کو بچانے اور مضبوط کرنے لئے انتخابات کو ہی ضروری قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آفت ذدہ معیشت کی حقیقت کھول دی ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ 1 سال میں ملکی معیشت نمایاں ابتری کا شکار رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ آئندہ سال پاکستان تقریباً سب بڑے معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہے گا، میکرو اکانومی کے اہداف پورے نہیں ہوسکیں گے خاص طور پر مالی سال کا خسارہ اور سالانہ شرح نمو کے اہداف پورے نہیں ہوں گے اور اقتصادی نمو کی شرح بھی منفی اثرات کی ذد میں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مفلوج حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے قبل ازوقت انتخابات ہی واحد حل ہے اور جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے انتخابات ہی مؤثر نسخہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |