کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

حکومتی دعوے اورپولیس کے ناکے شہریوں کیلئےمشکلات کھڑی کرنےسوا کسی کام نہ آئے اورآج بھی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رہا


ویب ڈیسک March 06, 2013
سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب اخاتون کواغواکرنے کے بعد بعد گولی مارکرقتل کیاگیا، پولیس فوٹو:فائل

لاہور:

کراچی میں موت بانٹتی بندوقیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ہے، فائرنگ کے تازہ واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


حکومتی دعوے اورپولیس کے ناکے شہریوں کےلئے مشکلات کھڑی کرنے سوا کسی کام نہ آئے اور ٹارگٹ کلرز آج بھی روشنیوں کے شہر میں خونی کھیل بڑی دیدہ دلیری سے کھیلتے رہے، ملیرمیمن گوٹھ میں آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جب کہ سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب سے پولیس کو ایک خاتون کی لاش ملی جسے انیسہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق خاتون کواغواکے بعد گولی مارکرقتل کیاگیا۔


لانڈھی میں راشد حسین نامی شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، پولیس کےمطابق مقتول ایک سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔


زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر ڈھائی میں فائرنگ کرکے قادربخش نامی شخص کوموت کی نیند سلادیا گیا جب کہ اولڈ سٹی ایریا کھارادربرتن والی گلی میں شرپسندوں نے ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ، لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہےمگر بدنصیب شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی جب کہ بفرزون میں بھی ایک شخص کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، بلدیہ ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں