10 دن میں الیکشن شیڈول جاری کردیں گے سیکریٹری الیکشن کمیشن

امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے سیل تشکیل دیا گیا ہے جس میں نیب، ایف بی آر اور دیگر اداروں کے حکام شامل ہوں گے۔


ویب ڈیسک March 06, 2013
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کچھ ترامیم کرکے وزارت قانون کو بھجوائی ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور:

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 10 دن میں الیکشن شیڈول جاری کردیا جائے گا،کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں آج اہم اجلاس ہوگا جس میں اس معاملے پر غورکیا جائے گا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعملدرآمد کا پابند ہے ۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارلیمنٹ کےتحلیل ہونے میں 10 دن رہ گئے، جو کچھ کرنا ہے اسی عرصے میں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کچھ ترامیم کرکے وزارت قانون کو بھجوائی ہے۔


اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے ایک سیل تشکیل دیا گیا ہے جس میں نیب، ایف بی آر اور دیگر اداروں کے حکام شامل ہوں گے اور اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس سیل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بھی ایک رکن شامل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیشن انتخابات تک قائم رہے گاتاہم اس کے مستقبل کا فیصلہ اس کے بعد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں