پی ایس ایل کے لئے 501 کھلاڑیوں کی فہرست جاری

ہر ٹیم کو 4،4 سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا


Sports Reporter November 10, 2017
ہر ٹیم کو 4،4 سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا،فوٹو:فائل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے 501 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے پلاٹینیم 21، ڈائمنڈ 22، گولڈ 79، سلور 298، ایمرجنگ میں 93 پلیئرز پی سی بی کے زیراہتمام چھ ٹیمیں مختلف کیٹگریز میں من پسند کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔فرنچائزز کھلاڑیوں برقرار رکھنے یا تبادلے کرنے کے فیصلے کرتے ہوئے اپنے اسکواڈز کیلیے 9،9 کا انتخاب پہلے ہی کرچکی ہیں، اتوار کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے ڈرافٹ میں ایک ایک پلاٹینئم، ڈائمنڈ اور گولڈ پلیئر، 2،2 سلور اور ایمرجنگ پلیئر کا انتخاب کریں گی۔

16رکنی اسکواڈ کے علاوہ ہر ٹیم کو 4،4 سپلیمنٹری کھلاڑی منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا،ان کو ضرورت پڑنے ٹورنامنٹ کے دوران کسی وقت بھی طلب کیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق پلاٹینیم کیٹگریز کے کھلاڑی ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز کے مستحق ٹھہریں گے، اسی طرح ڈائمنڈ 70 ہزار، گولڈ 50 ہزار اور سلور کیٹگری کے کھلاڑی پی سی بی سے 50 ہزار ڈالر کی بڑی رقم وصول کریں گے۔ انڈر 19اور ایمرجنگ کرکٹرز کیساتھ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹیمیں اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں میں سامنے آنے والے کرکٹرز کو بھی نامزد کرسکیں گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرا ایڈیشن کا انعقاد پاکستان اور یو اے ای میں ہو گا۔ ایونٹ کے لئے ڈرافٹ اتوار کو ہوں گے جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا،زمبابوے اور کینیڈا کے کھلاڑی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔