آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ نے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ دیا

ایڈیشنل آئی جی رفیق حسن کو فیاض لغاری کی جگہ آئی جی سندھ مقرر کئے جانے کا امکان۔


ویب ڈیسک March 06, 2013
حکومت سندھ نے آئی جی سندھ فیاض لغاری کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وکیل حکومت سندھ منصوراحمد خان فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: آئی جی سندھ فیاض لغاری اور ڈی آئی جی ایسٹ علیم جعفری نے اپنے عہدوں کا چارچ چھوڑ دیا ہے۔

سانحہ عباس ٹاؤن ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے پولیس اور رینجرزکو اس سانحہ کاذمہ دار قرار دیا اورایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرنے کا بھی حکم جاری کیا، اس موقع پر حکومت سندھ کے وکیل منصوراحمد خان نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ حکومت نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی رفیق حسن کو آئی جی سندھ مقرر کئے جانے کا امکان ہےجبکہ عباس ٹاؤن واقعے میں غفلت برتنے پر دیگر افسران کو بھی معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے چارج نہیں چھوڑا اور سندھ پولیس آئی جی کی سربراہی میں ہی کام کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |