حیدرآباد میں خاتون نے بچے کو رکشے میں جنم دے دیا

چہلم کےجلوس کے سلسلے میں متبادل روٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کو سول اسپتال جانے کا راستہ نہ ملا


ویب ڈیسک November 10, 2017
قاسم چوک کے قریب چہلم کےجلوس کے سلسلے میں متبادل روٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کوسول اسپتال جانے کا راستہ نہ ملا : فوٹو : فائل

قاسم چوک کے قریب خاتون نے راستہ نہ ملنے کی وجہ سے رکشے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد میں خاتون نے سول اسپتال جاتے ہوئے راستہ نہ ملنے پر رکشے میں بچے کو جنم دے دیا۔ قاسم چوک کے قریب چہلم کے جلوس کے سلسلے میں راستے بند ہونے اور متبادل روٹ نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کو سول اسپتال جانے کا راستہ نہ ملا جس کے باعث رکشے میں ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو بھی ایک خاتون نے حیدرآباد حالی روڈ کے قریب اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی پر رکشے میں بچے کو جنم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |