اقتدارمیں آکر ارکان پارلیمنٹ کا سیاسی فنڈختم کردیں گے عمران خان

صدرآصف زرداری نے 500 کروڑکا گھربنایا ،اقتدار میں آکراس گھرکویونیورسٹی میں تبدیل کردیں گے،عمران خان

صدرآصف زرداری نے 500 کروڑکا گھربنایا ،اقتدار میں آکراس گھرکویونیورسٹی میں تبدیل کردیں گے،عمران خان فوٹو: فائل

MULTAN:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نےکہا ہے کہ اقتدارمیں آکر ارکان پارلیمنٹ کا سیاسی فنڈختم کردیں گے۔


مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے بیٹے کو اردوبولنی نہیں آتی ۔اوروہ پاکستانی قوم کالیڈربننےکےخواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں جس کے نام کے ساتھ شریف نہ لکھا ہو وہ لیڈرنہیں بن سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف ہی ہے جس میں غریب کارکن لیڈر بن گئے اور آئندہ بھی غریب عوام سےلیڈرمنتخب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدرآصف زرداری نے 500 کروڑکا گھربنایا ، ہم اقتدار میں آکراس گھرکویونیورسٹی میں تبدیل کردیں گے۔
Load Next Story