روہنگیا مسلمانوں کی کوریج پرمیانمارمیں ترک چینل کے صحافیوں کو سزا

سزا پانے والی مذکورہ میڈیا ٹیم میں کوئی بھی ترک شہری شامل نہیں البتہ تمام تر افراد ترک چینل سے وابستہ تھے۔


ویب ڈیسک November 10, 2017
ترک سرکاری ٹی وی کے صحافیوں کو میانمار میں سزا،فوٹو:انٹرنیٹ

میانمار میں ترک سرکاری ٹی وی چینل کی 4 رکنی ٹیم کو ڈرون کیمرہ استعمال کرنے پر 2 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کی چار رکنی ٹیم کو گزشتہ ماہ میانمار کے دارالحکومت میں ایک دستاویزی فلم کی عکس بندی کے دوران پارلیمان کی عمارت سے ڈرون کیمرہ اڑانے کےالزام میں گرفتار کر کے مقدمہ چلایا گیا جس کا فیصلہ آج سنادیا گیا۔



عدالت نے ایئرکرافٹ قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں ترکی کے 2 صحافیوں، کیمرہ مین اور مترجم کو 2 ماہ کے لیے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔ سزا پانے والی مذکورہ میڈیا ٹیم میں سے کوئی بھی ترک شہری نہیں تاہم یہ لوگ ملائشیا اور سنگاپور سے ترک چینل کے لیے کام کررہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں کا قتل منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا

واضح رہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پرآنگ سان سوچی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بدھ پرستوں کی جانب سے مسلم کش کارروائی فوری روکنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک میں سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |