پاکستان کی کلبھوشن کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش

کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو انسانی بنیادوں پر پاکستان میں ملنے کی پیشکش کی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک November 10, 2017
پاکستان نے کلبھوشن سے اہلیہ کی ملاقات کا باضابطہ پیشکش کا خط بھارتی ہائی کمیشن کو بھجوا دیا، ترجمان دفتر خارجہ ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو شوہر سے ملاقات کی پیشکش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش کی گئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ خط ارسال کردیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو انسانی بنیادوں پر پاکستان میں ملنے کی پیشکش کی گئی ہے اور انہیں پاکستان بلوا کر کلبھوشن سے ملاقات کرائی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارت کی پاکستان سے ایک بار پھر کلبھوشن معاملے پر نظرثانی کی درخواست

واضح رہے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر ملٹری کورٹ نے کلبھوشن کو سزائے موت کا حکم دیا تھا تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں