سانحہ عباس ٹاؤن کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے پیپلز پارٹی

اگر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومت میں نہیں تو حکومت کا بھی کوئی وجود نہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔

کچھ عناصر شہر کے حالات کو ٹھیک ہی نہیں ہونے دیتے، پیپلز پارٹی رہنما۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے، اگر کچھ لوگ حکومت میں نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت بھی نہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔


وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے وقار مہدی اور راشد ربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن ایک قومی سانحہ ہے ، اس سانحے پر ہر آنکھ اشکبار ہے تاہم اسے سیاسی مقاصد کے لئے اسعمال کرنا کسی بھی طور پر درست نہیں، کچھ عناصر شہر کے حالات کو ٹھیک ہی نہیں ہونے دیتے، شہر کو بند کرانا گھٹیا سیاست کی نشانی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سانحے کے مقام پر حکومت کے نمائندوں کو آنے سے روکا جارہا ہے ، اس کے لئے چند لوگوں کو مامور کیا گیا ہے جو اپنی پسند کے سیاستدانوں کو تو مکمل سہولتیں فراہم کرتے ہیں لیکن حکومت یا انتظامیہ کے اہلکاروں کو نا صرف داخلہ بند کردیتے ہیں بلکہ ان کے خلاف عوام کو احتجاج کے لئے بھی اکساتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومت میں نہیں تو حکومت کا بھی کوئی وجود نہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story