ایم کیوایم نے کراچی میں غیرمعینہ مدت تک کاروبارزندگی بندرکھنے کی اپیل واپس لے لی

کاروباری، تجارتی اور صنعتی شعبے سے وابستہ افراد کی اپیل پر کاروبار بند رکھنے کی کال واپس لے ہے، رضا ہارون


ویب ڈیسک March 06, 2013
ہر پلیٹ فارم پر سانحہ عباس ٹاؤن کا مقدمہ لڑیں گے، رضا ہارون۔ فوٹو : ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں کاروبار اورٹرانسپورٹ غیرمعینہ تک بند رکھنے کی اپیل واپس لے لیتے ہوئے پر امن احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ سانحہ عباس ٹاؤن پرعوام غصےمیں ہیں، ایم کیو ایم نے دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پراحتجاجی تحریک شروع کی اور اس سلسلے میں کل سے عوام، تاجروں، صنعت کاروں اور ٹرانسپورٹ برادری سے کاروبار بند رکھنےکی اپیل کی تھی، جس کے بعد زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایم کیو ایم کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے احتجاج میں ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کاروباری، تجارتی اور صنعتی شعبے سے وابستہ افراد نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی سے اپیل کی کہ کاروباری بند رکھنے کی کال واپس لے لی جائے، جس کے بعد ایم کیو ایم نے کل سے غیر معینہ مدت کے لئے کاروبار بند رکھنے کی کال واپس لے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ملک اور کراچی کی صورت حال کا اندازہ ہے، اسی لئے کاروباری سرگرمیوں کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ واپس کیا گیا تاہم ان کی جماعت ہر پلیٹ فارم پر سانحہ عباس ٹاؤن کا مقدمہ لڑے گی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے سانحہ عباس ٹاؤن کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر جمعرات سے غیر معینہ مدت کے لئے کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں