سیف علی خان نے اپنی نئی فلم میں کترینہ کیف کو سائن کرلیا

کرینہ سیف علی خان کے اس فیصلے سے ناراض ہیں اورسیف کا یہ فیصلہ دونوں کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک March 06, 2013
کرینہ سیف علی خان کے اس فیصلے سے ناراض ہیں اوران کا یہ فیصلہ دونوں کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے،بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان نے بالی ووڈ ہاٹ کیک کترینہ کیف کو اپنی نئی فلم کے لئے سائن کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے سیف کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور سیف کا یہ فیصلہ دونوں کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ کترینہ اس فلم میں میرے مقابل مرکزی کردارادا کریں گی اوروہ فلم سائن کرنے پر بہت خوش بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا اور جیسے ہی نام فائنل ہوا اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں