کامیڈین بھارتی سنگھ کی شادی کی تاریخ طے پا گئی

بھارتی سنگھ اور ہرش نے رواں سال جون میں منگنی کی تھی۔


ویب ڈیسک November 10, 2017
بھارتی سنگھ اور ہرش نے رواں سال جون میں منگنی کی تھی . فوٹو : فائل

بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کی شادی کی تاریخ طے پاگئی ہے۔

ہندوستان کی معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ 3 دسمبر کو اپنے منگیتر ہرش لمباچیہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور اس بات کا اعلان انہوں انسٹاگرام پر منفرد انداز میں تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیا۔

بھارتی سنگھ اپنی جاندار کامیڈی کی بدولت مداحوں میں بہت مقبول ہیں اور اپنی شادی کی تاریخ مداحوں کو بتانے کے لیے بھی انہوں نے منفرد انداز اپنایا۔ بھارتی سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مزاحیہ انداز میں اپنے منگیتر کے ساتھ تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے منگیتر کو کاندھوں پر اٹھایا ہوا ہے جب کہ تصویر میں شادی کی تاریخ کے ساتھ لکھا ہوا ہے ''دلہا ہم لے جائیں گے''۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BbOXbBcFEEI/"]

اس کے علاوہ ایک اور تصویر میں بھارتی سنگھ نے لکھا کہ ''اصل محبت درست ترین ساتھی کی تلاش سے نہیں ملتی بلکہ ایک کم مناسب ساتھی کو بالکل مناسب اور موزوں سمجھنے اور جاننے سے جنم لیتی ہے''۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BbTtFIml5yL/"]

واضح رہے بھارتی سنگھ نے رواں سال جون میں ہرش سے منگنی کی تھی اور وہ بھارت کے معروف ڈانس پروگرام ''نچ بلیئے'' میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔