لڑکی کو برہنہ کرنے میں ملوث نکلا تو پھانسی دے دی جائے علی امین گنڈا پور

داوڑ کنڈی عائشہ گلالئی جیسا کردار ادا کررہے ہیں،علی امین گنڈا پور


ویب ڈیسک November 11, 2017
abc

BEIRUT: خیبر پختون خوا کے وزیرمالیات علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ داوڑ کنڈی عائشہ گلالئی جیسا کردار ادا کررہے ہیں اور اگر میں کسی لڑکی کو برہنہ کرنے کے افسوس ناک واقعے میں ملوث نکلا تو پھانسی دے دی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر برائے مالیات علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے سے تعلق جوڑنے کی کوشش شرم ناک ہے، کسی بھی مجرم کی سرپرستی کی اور نہ پختونخوا میں ایسا ممکن ہے، بے جا الزام تراشی اور کیچڑ اچھالنے والوں میں حمت ہے تو میرے خلاف شواہد پیش کیے جائیں، اگر اس معاملے پر کسی بھی طرح سے اثرانداز ہونا ثابت ہوجائے تو مجھے وزارت سے نکالنے کے بجائے پھانسی دے دی جائے۔

یہ پڑھیں: لڑکی کو برہنہ کرنے میں پی ٹی آئی وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مجھ سمیت کسی بھی وزیر یا سیاسی رہنما کے لیے پولیس کے کام میں مداخلت ممکن نہیں، پختونخوا میں پولیس مکمل آزاد اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک ہے، مجھ پر مجرموں کی سرپرستی کا الزام عائد کرنے والے پختونخوا میں پولیس کے نظام سے ناواقف ہیں، داوڑ کنڈی بھی عائشہ گلالئی جیسا کردار ادا کررہے ہیں، تحریک انصاف کی صفوں میں داوڑ کنڈی کی حیثیت عائشہ گلالئی سے زیادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مذموم مہم کے پیچھے شریر ذہن اور گھٹیا مقاصد کار فرما ہیں، سیاسی عزائم کے حصول کی خاطر بے بنیاد الزام تراشی قابل مذمت ہے، مطالبہ کرتا ہوں کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داوڑ خان کنڈی نے انکشاف کیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کرنے کے واقعے میں ان کے ساتھی اور خیبرپختون خوا میں وزیر مالیات علی امین گنڈا پور ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔