اپنے ملک کی فلمیں پہلی ترجیح مرکزی کردار ملا تو کام کروں گی نادیہ حسین

شوبز میں ایسا کام کرناچاہتی ہوں جس سے میرے ملک کو فائدہ ہو، بالی ووڈ جاکر کام کرنے کو بڑی بات نہیں سمجھتی، اداکارہ


Qaiser Iftikhar November 11, 2017
بڑے اسٹار کی فلم کی پیشکش کو اپنا کردار اور اسکرپٹ پسند نہ آنے پر رد کرچکی ہوں ، ماڈل کی ’’ ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپرماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اپنے ملک میں کام کرنے کوزیادہ ترجیح دوں گی جب کہ اچھے اورمنفرد موضوع پربننے والی فلم میں لیڈ رول ملا تواپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بڑے پردے پرضرور ہنر دکھاؤنگی۔

نادیہ حسین نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کے کچھ عرصہ بعد ہی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا لیکن میری تمام ترتوجہ ماڈلنگ پرمرکوز تھی۔ میں نے ملک اوربیرون ممالک ہونے والے فیشن شو اورفیش ویک میں شرکت کی اوراپنی منفرد پہچان بنائی بلکہ اس پروفیشن میں رہنے کی وجہ سے ہی میں نے فیشن سے وابستہ کاروبارشروع کیا اوربڑی کامیابی کے ساتھ اس کو آگے بڑھا رہی ہوں۔ دوسری جانب ایکٹنگ کے لیے مجھے آفرز جاری تھیں جو تاحال جاری ہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کچھ عرصہ قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک معروف فلمی ستارے نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن کرداراوراسکرپٹ سننے کے بعد میں نے اس آفرکوقبول نہیں کیا۔ ایک طرف توایکٹنگ کے لیے خاصا وقت درکار ہوتا ہے اورپھراگرکرداربھی جاندارنہ ہوتواس کو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اسی لیے میں سوچتی ہوں کہ جب بھی کسی فلم کو سائن کرونگی تواس کے لیے پہلی شرط لیڈنگ رول کی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ ہمارے ملک کے بہت سے فنکاربالی ووڈ میں کام کررہے ہیں لیکن میرے نزدیک بھارت میں جاکرکام کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ مجھے توبس اچھا اورمنفرد کام کرنا ہے جس سے میری اپنی پہچان ہو اورمیرے ملک کواس کا فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوچکی ہے لیکن میں نے اس کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی کیوں کہ میری پہلی ترجیح اپنا ملک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں