صنعا میں یمنی وزارت دفاع پر سعودی اتحادی فوج کا حملہ

گزشتہ ہفتے بھی سعودی فضائیہ نے اسی عمارت کو نشانہ بنایا تھا


ویب ڈیسک November 11, 2017
گزشتہ ہفتے بھی سعودی فضائیہ نے اسی عمارت کو نشانہ بنایا تھا ۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب اور اتحادی افواج نے ایک بار پھر یمن میں وزارت دفاع پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صنعا میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے یمن میں وزارت دفاع کی عمارت پر 2 میزائل داغے گئے جس سے قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا جب کہ حملوں کے بعد صنعا میں جنگی طیاروں کی پروازیں بھی جاری رہیں۔

واضح رہے سعودی عرب اس سے قبل بھی یمن کے خلاف فضائی کارروائیاں کرتارہا ہے اور گزشتہ ہفتے بھی سعودی فضائیہ نے اسی عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں