تھرکوئلے سے لاکھ میگاواٹ بجلی پیداہوسکتی ہے سی ای اواینگرو
10ہزارمیگاواٹ سے بحران کنٹرول ہوسکتاہے، علائو الدین انصاری،ایکسپریس سے گفتگو
HOUSTON:
چیف ایگزیکٹو آفیسر اینگروکارپوریشن علائوالدین انصاری نے کہا ہے کہ تھر میں 175 ارب ٹن سے زائدکوئلے کے ذخائر موجود ہیں جن سے ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے تاہم فوری 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیداکر کے بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، ڈھرکی میں اینگروکے کوئلے سے ایک ہزارمیگاواٹ سستی بجلی پیداکرنے کے منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے۔
ایکسپریس سے خصوصی گفتگومیںانھوں نے کہاکہ تھرکول میں موجود کوئلے کے ذخائرایران اور سعودی عرب کے تیل کے ذخائرکے برابرہیںجن سے آئندہ 200 سال کے لیے ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے،انھوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک کوتوانائی کی کمی کے مسائل کاسامنا ہے جس سے ان کی معیشت متاثرہورہی ہے صرف ایسے ممالک میںبحران نہیںجو پہلے ہی توانائی کے حوالے سے منصوبہ بندی کرچکے تھے،انھوںنے کہاکہ2020 ء میں پاکستان میںبجلی کی طلب 26 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جائے گی اس لیے ہمیںتوانائی کے متبادل ذرائع کی جانب بڑھنا ہوگاورنہ ہماری معاشی ترقی سوالیہ نشان بن کررہ جائے گی۔