مورو کے قریب کار اور ٹریلر میں تصادم ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

کار میں سوار 2 خواتین صنم بی بی، شبانہ بی بی،2 سالہ حسنی ، ایک سالہ ولید اور 4 سالہ آمنہ دم توڑ گئے

لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سندھ کے شہر مورو کے قریب تیز رفتارٹریلر اور کار کے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مورو کے قریب تیز رفتارٹریلر اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور 3 بچے جاں بحق جبکہ بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کار میں سوار 2 خواتین صنم بی بی، شبانہ بی بی،2 سالہ حسنی ، ایک سالہ ولید اور 4 سالہ آمنہ دم توڑ گئے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثہ قومی شاہراہ سدھوجا مل کے قریب پیش آیا جب کہ مرنے والوں کا تعلق شاہ پور جہانیاں سے تھا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔
Load Next Story