پنجاب میں دھند کا راج لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل

موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا، حادثات میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی


ویب ڈیسک November 11, 2017
مضافاتی علاقوں میں حد نگاہ صفرہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ فوٹو؛ فائل

مختلف شہروں میں کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی ہے جب کہ علامہ اقبال اور ملتان ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا۔ علامہ اقبال اور ملتان ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے جب کہ خراب موسم کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ساہیوال میں فیصل آباد روڈ پر دھند میں میٹرک کا طالب علم قدیر بس تلےآکرجاں بحق ہوگیا۔ پنڈی بھٹیاں پرموٹروے بند ہونے کی وجہ سے انٹرچینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کوٹ مومن اورگردونواح میں شدید دھند برقرارہے جس سے حدنگاہ صفرہوگئی، مظفرگڑھ میں پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کوفوگ لگائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملتان کے مضافاتی علاقوں میں حد نگاہ صفرہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوگئی، تاندلیانوالہ کے علاقہ اوکاڑہ روڈ پرشدید دھند کے باعث ٹرک اور گاڑی آپس میں ٹکر اگئے، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک بھرمیں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، اتوارکی شب بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا اورچاروں صوبوں میں پھیل جائے گا۔ پیرسے منگل خیبرپختونخوا، فاٹا اوراسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپوراورڈیرہ غازی خان میں باران رحمت کی توقع ہے۔ کوئٹہ، قلات اورمکران ڈویژن اورسندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی بھی پیش گوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |