افغان طالبان نے اغوا کے بعد 17 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا

پولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد قتل نہیں کیا بلکہ وہ طالبان سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے،ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد


AFP March 06, 2013
طالبان نے 17 پولیس اہلکاروں کو قتل جبکہ 7 کو طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑ دیا، ترجمان صوبائی گورنر۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

طالبان نے افغانستان کے صوبے بدکشان میں 17 پولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان پولیس اہلکاروں کو صوبہ بدخشاں سے ہفتہ کے روز اغوا کیا گیا جن کی لاشیں 4 روز بعد صوبے کے مقامی افراد کو لاوارث حالت میں پڑی ملیں۔

صوبے کے گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے 17 پولیس اہلکاروں کو قتل جبکہ 7 کو طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑ دیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد قتل نہیں کیا بلکہ وہ طالبان سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں