ودیا بالن نے بالی ووڈ میں کامیابی کا راز بتادیا

کامیابی کا کوئی ایک راستہ نہیں ہوتا، آپ کو اپناراستہ خود بنانا پڑتا ہے؛ ودیا


ویب ڈیسک November 11, 2017
بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کسی سے بھی خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ؛ودیا، فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے اداکاروں کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے 'بےشرم'ہونا بہت ضروری ہے۔

بالی ووڈ کے تینوں خانز(شاہ رخ، سلمان اور عامرخان )کو شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتا ہے اوران کے بارے میں یہاں تک کہاجاتا ہے بالی ووڈ میں اگر کامیابی چاہئے توتینوں خانز کے ساتھ کام کرنا بہت ضروری ہے۔ جس کی مثال دپیکا پڈوکون، انوشکا شرما اور کترینہ کیف وغیرہ ہیں جنہوں نے اپنی پہلی فلم شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کی اور آج بالی ووڈ پر راج کررہی ہیں۔ لہٰذا ہرنئی آنے والی اداکارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کیرئیر کی شروعات میں تینوں میں سے کسی ایک خان کے ساتھ ضرورکام کرے لیکن ودیا بالن واحد اداکارہ ہیں جنہوں نےآج تک کسی خان کے ساتھ کام نہیں کیااورپھربھی ان کا شماربالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلموں کی ناکامی پرودیا بالن کیا کرتی ہیں؟

پہلی ہی فلم'پرینیتا'کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ودیا بالن نےحال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا''کامیابی کے لیے انسان کا بےشرم ہونا بہت ضروری ہے''۔ ودیا کا یہ بات کہنے کا مقصد تھا کہ اگر آپ بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کسی سے بھی خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں اورآپ جو بات کہنا چاہتے ہوں فوراً کہہ دیں۔

اپنی بات کہتے ہوئے شرمانے کی ضرورت نہیں ہےکیونکہ اگر آپ اپنی بات دوسروں تک پہنچانے میں شرم محسوس کریں گے توکامیاب نہیں ہوسکتے۔ کامیابی کا کوئی ایک راستہ نہیں ہوتا، آپ کو اپناراستہ خود بنانا پڑتا ہے جب کہ خود اعتمادی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ودیا بالن صبا قمر کی دیوانی

واضح رہے کہ ودیا بالن ان دنوں اپنی فلم''تمہاری سلو''کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ گھریلو شادی شدہ خاتون کا کردار نبھارہی ہیں، فلم رواں ماہ 17 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |