اداروں کی انائیں ٹکرانے سے بچوں کا مستقبل تباہ ہوگا خواجہ آصف

خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی کی جنگ مرد اکیلے نہیں جیت سکتے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک November 11, 2017
خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی کی جنگ مرد اکیلے نہیں جیت سکتے، وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اداروں کی انائیں ٹکرانے سے جمہوریت تباہ ہوگی جبکہ اخباروں کی سرخیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں جی سی ویمن یونیورسٹی میں طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں کی انائیں جب ٹکرائیں گی تو بچوں اور جمہوریت کا مستقبل تباہ ہوگا، جبکہ ٹاک شوز اور اخباروں کی سرخیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

وزیرخارجہ نے تعلیم کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ علم نے یہودیوں کو ناقابل تسخیر بنایا، ہمیں بھی ناقابل تسخیر بننے کے لئے علم کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی شرکت کے بغیر ملکی کی ترقی کی جنگ مرد اکیلے نہیں جیت سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں