ایرانی فورسز نے 65 پاکستانیوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا

مزدور ملازمت کیلیے غیر قانونی طور پر ایران گئے تھے،سیکیورٹی فورسز نے چھاپے مار کرگرفتار کیا

مزدور ملازمت کیلیے غیر قانونی طور پر ایران گئے تھے،سیکیورٹی فورسز نے چھاپے مار کرگرفتار کیا

ایرانی سیکورٹی فورسز نے 65پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 65پاکستانی مزدور جو غیر قانونی طور پر ایران میں رہائش پذیر تھے ان کو تفتان کے سرحدی راہداری گیٹ پر لیویز کے حوالے کردیا جنہیں بعد میں انتظامیہ نے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔


یہ 65پاکستانی مزدور ملازمت حاصل کرنے کیلیے غیر قانونی طور پر ایران گئے ہوئے تھے جہاں پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے مختلف چھاپوں کے دوران انہیں گرفتار کرکے تفتان میں لیویز کے حوالے کردیا۔
Load Next Story