سلمان اور انوشکا آن لائن سب سے زیادہ مقبول فنکار

مقبولیت کا گراف دیکھ کر پروڈیوسرز نے انھیں ایکساتھ سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔

مقبولیت کا گراف دیکھ کر پروڈیوسرز نے انھیں ایکساتھ سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور انوشکا شرماکو سب سے زیادہ آن لائن سرچ کرنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

انوشکا اور سلمان خان کی مقبولیت اس وقت بھارت میں سرفہرست ہے ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما اور سلمان خان کے آن لائن پر مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت بالی وڈ کے تمام فنکاروں میں سب سے زیادہ آن لائن دیکھے جانیوالے فنکار بھی یہی ہیں۔




بالی وڈکے حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں کی مقبولیت کا بڑھتا ہوا گراف دیکھ کر پروڈیوسرز نے نئے پراجیکٹس کے لیے انھیں ایک ساتھ سائن کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے ۔بھارتی اخبار کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور اداکار سلمان خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جانے لگا ہے۔
Load Next Story