عدالت نے بیوی کے قاتل کو 32 سال قید کی سزا سنادی

امجد نے 27 جولائی 2011 میں کوثر کو تشدد کے بعد گلے میں پھندا لگاکر قتل کیاتھا


Staff Reporter November 12, 2017
مجرم نے واقعے کوخودکشی قرار دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اصل حقیقت سامنے آگئی۔ فوٹو: ایکسپریس

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جرم ثابت ہونے پرملزم کومجموعی طور پر 32 سال قیدکی سزاسنا دی۔

استغاثہ کے مطابق 27جولائی 2011 کو چاکیواڑہ کے علاقے میں 32 سالہ امجدنے اپنی 22سالہ بیوی کوثر پروین کو تشدد کے بعد گلے میںرسی کا پھندا لگاکر قتل کیا اور واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ میں مقتولہ پرتشددکی تصدیق کی گئی تھی جب کہ مجرم کے پڑوسیوں نے بتایا تھا کہ میاں بیوی میں اکثرجھگڑے ہوا کرتے تھے اور امجد کوثر کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

دوران تفتیش مجرم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جب کہ پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد محمدحسین نے اپنے داماد کیخلاف تھانہ چاکیواڑہ میں قتل کامقدمہ درج کرایا تھا۔

فریادی کا کہنا تھا کہ اس کا داماد اکثر اس کی بیٹی کوثر کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس کے باعث وہ تنگ آکرسسرال آجایا کرتی تھی۔ قتل سے ایک روز قبل ملزم مقتولہ کو سسرال سے اپنے ساتھ گھرلے گیاتھا جب کہ مجرم ضمانت پر تھا۔ عدالت نے مجرم کی ضمانت منسوخ کرکے سزا کاٹنے کیلیے جیل بھیج دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں