سنجے لیلا بھنسالی پھر ایشوریا کے ساتھ انڈسٹری پر راج کرنے کو تیار

بھنسالی کا یہ بڑا پراجیکٹ ان کی ہر فلم کی طرح تاریخ کے حوالے سے نہیں


ویب ڈیسک November 12, 2017
مداحوں کی جانب سے مایہ نازہدایتکار کی اس فلم کی مزید معلومات کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مایہ نازہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی ایک بار پھر بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے کے ساتھ بڑے پراجیکٹ کے ذریعے انڈسٹری پرراج کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ملکہ حسن اوربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بھارت کے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹرفلمیں 'ہم دل دے چکے صنم، دیوداس اورگزارش' جیسی فلموں میں کام کرکے خوب نام کمایا اورشہرت حاصل کی۔ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی اوراداکارہ ایشوریا کی کمسٹری بھی بالی ووڈ میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جہاں ہدایتکاراپنی ہرفلم میں ایشوریا اوردپیکا کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے لیلا بھنسالی جیسے لوگ صرف جوتوں کی زبان سمجھتے ہیں

رپورٹس کے مطابق اب ہدایتکارایشوریا رائے سے مسلسل رابطے میں ہیں جہاں وہ ایک اور بڑے پراجیکٹ میں انہیں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بھنسالی کا یہ بڑا پراجیکٹ ان کی ہرفلم کی طرح تاریخ کے حوالے سے نہیں جب کہ اس باروہ مزاحیہ فلم کرنے جارہے ہیں جوکوئی چھوٹا پراجیکٹ نہیں ہوگا۔

مداحوں کی جانب سے مایہ نازہدایتکار کی اس فلم کے بارے میں مزید معلومات کا بے تابی کے انتظار کیا جارہا ہے تاکہ وہ ایشوریا کو ایک بار پھر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں