ٹرمپ نے کم جونگ ان کو موٹا بونا قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے خلاف ذاتیات پر اتر آئے۔


ویب ڈیسک November 12, 2017
امریکی صدر نے کم جونگ ان کی طرف دوستی کا بھی ہاتھ بڑھایا۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ذاتیات پر اتر آئے اور انہیں موٹا بونا قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو ڈھکے چھپے الفاظ میں موٹا بونا قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان مجھے بڈھا کہہ کر میری بےعزتی کیوں کریں گے؟۔ میں تو کبھی انھیں ''چھوٹے قد والا یا موٹا'' نہیں کہوں گا۔



اس موقع پر امریکی صدر نے کم جونگ ان کی طرف دوستی کا بھی ہاتھ بڑھایا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ 'اوہ اچھا۔ میں تو کم جونگ ان سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کرتا ہوں اور شاید ایک دن نہ ایک دن میں اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ''ملک میں ایک ہی کِم جونگ اُن رہ سکتا ہے''

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے شمالی کوریا کی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل بوڑھا قرار دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر سوا 4 کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں اور ایک بار ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹوئٹر کے بغیر شاید وہ امریکی صدارت تک نہ پہنچ پاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں