سپریم کورٹ کاخصوصی بینچ بدھ کواین آراوکیس سنے گا

سابق چیئرمین اوگرا کیخلاف کیس کی سماعت بھی ہوگی، کراچی رجسٹری میں بھی دو بینچ دستیاب ہونگے


Numainda Express August 06, 2012
سابق چیئرمین اوگرا کیخلاف کیس کی سماعت بھی ہوگی، کراچی رجسٹری میں بھی دو بینچ دستیاب ہونگے۔ فوٹو ایکسپریس

سپریم کورٹ میں پیرسے شروع ہونے والے ہفتے میں این آراو عملدرآمدکیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ کے 4الگ الگ بینچ قائم جبکہ پرنسپل سیٹ پر اسپیشل بینچ قائم کیاگیا۔ عدالت عظمیٰ کی کازلسٹ کے مطابق پہلابینچ چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میںجسٹس جواد ایس خواجہ اورجسٹس طارق پرویز پر مشتمل ہے، دوسرے بینچ میںجسٹس آصف سعیدکھوسہ، جسٹس امیرحانی مسلم اورجسٹس اعجاز احمدچوہدری شامل ہیں۔

تیسرے بینچ میں جسٹس اعجازافضل خان اورجسٹس عظمت سعیدشامل ہونگے،جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی خصوصی بینچ 8 اگست کو نیب اوراین آراوکیسزکی سماعت کرے گا، آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران ایفی ڈرین کیس، ملک ریاض توہین عدالت کیس، سابق چیئرمین اوگراتوقیرصادق کیس سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،کراچی رجسٹری میں دوبینچ دستیاب ہونگے ادھراسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمن نے بھی اہم کیسوں کی سماعت کیلئے ایک ڈویژن اور دوسنگل بینچ تشکیل دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |