جامعہ اردو میں داخلہ فیس جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

المنائی کی افتتاحی تقریب 11 مارچ،ایل ایل ایم زبانی امتحانات 12 مارچ کو ہونگے

جامعہ کراچی میں المنائی کی افتتاحی تقریب پیر 11 مارچ کو دوپہر 2 بجے کلیہ فنون کی سماعت گاہ میں منعقد کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق گلشن اقبال کیمپس( صبح) کے پروگرام کے تمام شعبہ جات میں داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں11مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلبا متعلقہ شعبے سے فیس واؤچر حاصل کرکے فیس مقررہ بینکوں میں جمع کرائیں اس کے بعد فیس واؤچر کا اجرا نہیں کیا جائے گا٭جامعہ کراچی کے تحت ایم اے پرائیویٹ کے رجسٹریشن فارم جمعرات 7 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں طلبہ ایم اے،ڈبل ایم اے رجسٹریشن اور امپرومنٹ آف ڈویژن کی رجسٹریشن کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔




٭وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹروقار الحق کے اعلان کے مطابق ایل ایل ایم سال دوم2011 کے زبانی امتحانات 12 مارچ سے شعبہ قانون عبدالحق کیمپس بابائے اردو روڈ کراچی میں شروع ہورہے ہیں تمام طلبہ و طالبات اپنے گروپ ، تاریخ امتحان اور نظام الاوقات کی تفصیلات کے لیے شعبہ قانون عبدالحق کیمپس سے رجوع کریں۔

٭جامعہ کراچی میں المنائی کی افتتاحی تقریب پیر 11 مارچ کو دوپہر 2 بجے کلیہ فنون کی سماعت گاہ میں منعقد کی جائے گی جس میں جامعہ کراچی کے مایہ ناز المنائی خطاب کریں گے۔
Load Next Story