عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں جاوید ہاشمی

عمران خان کو سیاست کی الف ب بھی نہیں معلوم ہے، جاوید ہاشمی


ویب ڈیسک November 12, 2017
جواقتدارمیں نہیں ہوتا وہ مارشل لا کی دعا کرتا ہے، بزرگ سیاست دان۔ فوٹو:فائل

بزرگ سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں اور اللہ سے دعا ہے کہ جسٹس کھوسہ کو اچھے فیصلے کرنے کی توفیق دے۔

مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نوازشریف سے جان چھڑانے میں لگی ہوئی ہیں اور ملک میں ایک ہی شورہے کہ نوازشریف سے جان چھڑاؤ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کوسیاست کی الف ب نہیں معلوم اور قبل ازوقت الیکشن کیلئےکوشاں ہیں، تحریک انصاف میں صرف مفاد پرست شامل ہورہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جواقتدارمیں نہیں ہوتا وہ مارشل لا لگنے کی دعا کرتا ہے، جمہوریت میں خامیاں ضرور ہیں لیکن یہ پھربھی آمریت سے بہترہے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کونکال کراسمبلی تحلیل کردے گی، میں نے اس وقت بھی کہا کہ یہ تو جوڈیشل مارشل لا ہوگا، جب کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے، عدالتیں ہر کسی کیلئے تختہ دارنہ کھڑا کریں جبکہ اللہ پاک جسٹس کھوسہ کواچھے فیصلے کرنے کی توفیق دے۔

جاوید ہاشمی نے اپنی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سےکوئی جھگڑا نہیں، میرا کینٹ میں گھر ہے اورفوجی مجھے سیلوٹ مارتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں