بنگلہ دیش نے پلیئرز کو آئی پی ایل کھیلنے سے روک دیا
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ڈرا کرنے پر خصوصی انعام کا اعلان، میچ فیس بڑھا دی گئی۔
بنگلہ دیش نے اپنے پلیئرز کو انٹرنیشنل سیریز کے دوران آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
صرف دو کھلاڑی شکیب الحسن اور تمیم اقبال کے آئی پی ایل فرنچائزز کے ساتھ معاہدے ہیں تاہم کسی نے بھی این او سی کے لیے ابھی تک درخواست نہیں دی تھی۔ بنگال ٹائیگرز نے 13 اپریل سے 12 مئی تک زمبابوے کا دورہ کرنا ہے جبکہ آئی پی ایل 3 اپریل سے 26 مئی تک شیڈول ہے۔ شکیب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ ہیں جبکہ تمیم پونے واریئرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ دونوں زمبابوے جانے کی صورت میں صرف آخری چار آئی پی ایل میچز کیلیے ہی اپنی ٹیموں کو جوائن کرپائیں گے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سیریز کے دوران کسی بھی پلیئر کو اس طرح کی لیگز میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے سکتا، کھلاڑیو ںکو بھی دولت کے بجائے ملک کو ترجیح دینی چاہیے۔ دوسری جانب بی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو سری لنکا سے ٹیسٹ ڈرا کرنے پر خصوصی انعام و اکرم سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے، میچز فیسوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
اگر بنگال ٹائیگرز میچ ڈرا کریں گے تو انھیں اضافی ایک لاکھ ٹکا (1250 ڈالر)ملیں گے جبکہ میچ فیس بھی ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ٹکا کردی گئی ہے۔ اسی طرح ون ڈے فیس 60 ہزار ٹکا سے بڑھا کر ایک لاکھ فی میچ اور ٹوئنٹی 20 فیس 35ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار ٹکا کردی گئی ہے۔