رہِ قوسِ قزح پر اک سفر آغاز ہوتا ہے
قوس قزح کے راستے پر ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر شروع کیا جانے والا یہ سفر محبت کی مسافرت ہوتا ہے۔
شادی کی بہار موتیے اور گلاب کی صورت سیج ہی پر نھیں اُترتی پوری زندگی کو مہکادیتی اور سارے جیون میں رنگ بکھیر دیتی ہے۔
قوس قزح کے راستے پر ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر شروع کیا جانے والا یہ سفر محبت کی مسافرت ہوتا ہے، جس میں مسرتیں ہم قدم ہوتی ہیں۔ ایک دوسرے کے پیار میں ڈوبے مسافروں کو کی راہ کو آرزوؤں کے جگنو روشن رکھتے ہیں اور خوابوں کی رنگارنگ تتلیاں ان کے سروں پر سائبان بن جاتی ہیں۔ خواہشوں کے کلیاں کِھل اٹھتی ہیں اور تمناؤں کے چمن لہلہانے لگتے ہیں۔
کسی کو شریک حیات بنالینے اور اس کی زندگی کا ساتھی بن جانے کے خوب صورت اور یادگار لمحات کچھ دیر کی خوشی اور تبدیلی ہی لے کر نہیں آتے بلکہ یہ روزوشب پر محیط ہوکر زندگی کے ہر پہلو میں ایک نیا پن لے آتے ہیں۔ چناں چہ شہنائیوں کی گونج اور ڈھولک کی تھاپ کے ساتھ شروع ہونے والا یہ حَسین سفر ایک نئی دنیا کا راستہ بن جاتا ہے، جہاں دن رات، چاند، سورج، ستارے، موسم اور سارے نظارے نئے تیوروں اور انداز کے ساتھ زندگی کا حصہ بنتے ہیں۔