بھارت میں استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑکیں بنائی جانے لگیں

ری سائیکل پلاسٹک سے تیار کردہ سڑکیں پائیدار اور دیرپا ہوتی ہیں جو گرم موسم اور سیلابی صورتحال میں بھی خراب نہیں ہوتیں


ویب ڈیسک November 13, 2017
بھارت میں پلاسٹک کے استعمال سے سڑکوں کی تعمیر،فوٹو:انٹرنیٹ

بھارت میں پلاسٹک کے استعمال سے ہزاروں کلومیٹر پلاسٹک کی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔

ورلڈاکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ضائع شدہ پلاسٹک کی چیزوں کو ری سائیکل کرکے سڑکوں کی تعمیر کےلیے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بھارت میں ہی ایجاد کی گئی ہے اور اس تکنیک کے ذریعے باریک پلاسٹک کو تارکول کی طرح گرم ٹھوس مادے میں شامل کیا جاتا ہے اور پھر اسے پتھروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔



رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 33 ہزار 500 کلومیٹر کے لگ بھگ طویل سڑکیں پلاسٹک کے استعمال سے بنائی گئی ہیں جب کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ کلومیٹر سڑکیں پلاسٹک کے استعمال سے بنائی گئی ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں: رات کے اندھیرے میں چمکنے والی سڑکیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹافیوں کے ریپر سے لے کرپلاسٹک کی بوتلوں تک کے استعمال شدہ پلاسٹک کو 170 ڈگری تک گرم کرکے پگھلایا جاتا ہے اور اسے تارکول کے طور پر روڈ کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پلاسٹک کے استعمال سے تیار کردہ سڑکیں پائیدار اور دیرپا ہوتی ہیں جو شدید گرم موسم اور سیلابی صورتحال میں بھی خراب نہیں ہوتیں۔ دوسری جانب سڑکوں پرتارکول کی نسبت پلاسٹک سے گڑھے پڑنے کی شرح بھی بہت کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں