نڈال اب اپنے متاثرہ گھٹنے کو ہارڈ کورٹس پر آزمائیں گے

انڈین ویلز کے ذریعے دوبارہ سے بھرپور ایکشن میں آنے کی کوشش کروں گا، اسپینش اسٹار

انڈین ویلز کے ذریعے دوبارہ سے بھرپور ایکشن میں آنے کی کوشش کروں گا، اسپینش اسٹار فوٹو : فائل

اسپینش اسٹار رافیل نڈال اب اپنے گھٹنے کو ہارڈ کورٹ میں آزمائیں گے۔

وہ انڈین ویلز ایونٹ میں کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں، گذشتہ ماہ اپنی انجری سے واپسی کے بعد 11 مرتبہ گرانڈ سلم چیمپئن نڈال نے ساؤتھ امریکن کلے کورٹ میں 13 میچز میں سے 12جیتے ہیں۔ ساؤ پاؤلو اور میکسیکن اوپن ٹائٹلز جیتنے سے قبل وہ ونا ڈیل مار، چلی میں رنر اپ رہے تھے۔ نڈال کہتے ہیں کہ آج میں جانتا ہوں کہ میں کلے پر کھیل سکتا ہوں، اگلے ہفتے میں ہارڈ کورٹ پر کھیلنے کی کوشش کروں گا، ٹینس کھیلنا میرے گھٹنے کو مقابلے کیلیے تیاری میں مدد دیگا۔

مجھے امید ہے کہ گذشتہ سالوں کی طرح میں نارمل کیلنڈر میں کھیلنے کا موقع حاصل کرلوں گا، میں مستقبل کی پیش گوئی نہیں کرسکتا ، مجھے دیکھنا ہوگا کہ آئندہ ہفتے انڈین ویلز میں گھٹنا میرا کتنا ساتھ دیتا ہے۔ انڈین ویلز کے بعد نڈال اس ماہ کے آخر میں میامی میں ایک ہارڈ کورٹ ایونٹ میں کھیل سکیں گے، پھر فرنچ اوپن سے قبل کلے اوریوایس اوپن رن اپ کیلیے دوبارہ ہارڈ کورٹس سے پہلے ومبلڈن کیلیے گراس پر کھیلنا۔




نڈال نے گذشتہ پیر کی شب نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ارجنٹائن کے جوان مارٹن ڈیل پورٹو کیخلاف ایک نمائشی میچ میں ہارڈ کورٹ پر گھٹنے کو آزمایا تھا۔ نڈال کہتے ہیں کہ مجھے بہت خوشی ہے، وہ ایک افسوسناک لمحہ تھا جب میں نے یوایس اوپن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ ڈیل پورٹو نے 90 منٹ کا میچ 7-6 (7/4), 6-4 سے جیتا تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ مجھے حیرت ہے کہ اتنی جلد ی نڈال نے ٹورنامنٹس جیتنا شروع کردیے۔ انھوں نے پیش گوئی کی کہ وہ دن دور نہیں جب بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اسپین کے کھلاڑی مزید ایک گرانڈ سلم کیلیے چیلنج کررہا ہوگا۔ ڈیل پورٹو کہتے ہیں کہ یہ ہر کسی کیلیے خوشی کی بات ہے کہ رافا واپس آگیا ہے، اتنا اچھا کھیلنا حیران کن ہے ، وہ جلد ہی ایک نمبر کیلیے کھیل رہا ہوگا۔
Load Next Story