ڈاکٹر عاصم کی فاروق ستار سے ملاقات آصف زرداری کا خاص پیغام پہنچایا

ملاقات میں سیاسی رہنماؤں کی پارٹی چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں شمولیت کے معاملات پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک November 12, 2017
دباؤ کی سیاست ختم ہونی چاہیے، فاروق ستار . فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، جس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے فروغ اور سیاسی رہنماؤں کی دیگر جماعتوں میں شمولیت کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے فاروق ستار کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ہمیں مفاہمت اور افہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیے اور مستقبل میں صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے ساتھ چلنا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایم کیوایم کے بہت سے رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت چاہتےہیں، ڈاکٹرعاصم

ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کراکر مصنوعی سیاست دانوں کو سانس دینے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب دباؤ کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔ احتساب کے عمل کو شفاف بنا کر بلا تفریق پورے ملک میں احتساب کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں