ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں مصطفیٰ کمال

ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی


ویب ڈیسک November 12, 2017
مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے لیے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے کا عندیہ دیا ہے، فوٹو: فائل

NEW YORK: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں لیکن ایم کیو ایم پاکستان والے رابطہ کریں تو بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹو دی پوائنٹ'' میں بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی زبردست چل رہی ہے ہمیں اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں، پھر بھی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ہم سے رابطہ کریں تو بات کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

یہ پڑھیں: پی ایس پی نے لوگوں کی نیندیں حرام کردیں
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستار نے میری گاڑی کی قیمت ساڑھے 3 کروڑ روپے لگائی جو کہ غلط ہے، کیا فاروق ستار میری لینڈ کروزر کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر جا رہے تھے۔ انہوں نے الطاف حسین کی ایم کیو ایم کو زندہ رکھا ہوا ہے، ہم ان سے سوال کریں گے کہ میئر کراچی کام کیوں نہیں کررہے اور یہ پوچھنا ہمارا حق ہے۔ فاروق ستار کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ان سے یہ سب کرایا گیا، فاروق ستار آدھا سچ بھی نہیں بتا رہے بلکہ آدھا جھوٹ بول رہے ہیں۔





واضح رہے کہ ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار پر متعدد الزامات عائد کیے تھے اور کہا تھا کہ فاروق ستار کی خواہش پر اسٹیبلشمنٹ نے ہماری ملاقات کرائی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں