سیاسی جماعتیں دہشت گردوں سے راستے الگ کریںثروت اعجاز

ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے جمہوری اور قانونی طریقہ استعمال کیاجائے.


Staff Reporter March 07, 2013
فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری، ملک کی بقا و سلامتی اور ترقی کیلیے جمہوری اور قانونی طریقہ استعمال کیا جائے۔

دہشت گردی کے خاتمے کیلیے سیاسی جماعتوں کو دہشت گردوں سے راستے الگ کرنا ہوں گے، ایک طرف دہشت گردوں سے ملاقات دوسری طرف دہشت گردی کے خاتمہ کی بات قول و فعل میں تضاد ہے۔



ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہرکی بگڑتی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غیرمعینہ مدت تک کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی کال دینا کراچی کے عوام اور ملک سے محبت نہیں بلکہ معاشی طور پر ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، پاکستان سنی تحریک نے ٹارگٹ کلنگ کیخلاف25 فروری کی ہڑتال کی کال آل کراچی تاجر اتحا، ٹرانسپورٹ اتحاد اور اسکول مینجمنٹ کی درخواست پر واپس لے کرملک کے مفاد میں فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں