ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی شرقی نے عدالتی احکامات نظرانداز کردیے
رپورٹ فراہم نہ کرنے کے باعث ججزضلع شرقی کے اسکولوں کا دورہ نہ کرسکے.
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سرکاری اسکولوں کا دورہ کرنے کے لیے ججز کو احکامات جاری کیے تھے۔
جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی اشرف جہاں نے ڈپٹی کمشنر، سیکریٹری ایجوکیشن اور ڈی آئی جی شرقی کو تحریری طور پر ان کے علاقے میں قائم تمام سرکاری اسکولوں کے متعلق رپورٹ طلب کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے علاقے میں کون کون سے اسکول اور ان کے محل وقوع سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جا ئے ۔
تاکہ ججز ان کے مطابق ان اسکولوں کو دورہ کرسکیں لیکن سیکریٹری ایجوکیشن کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی شرقی نے عدالتی احکامات نظرانداز کردیے ہیں تاحال کوئی رپورٹ عدالت کو فراہم نہیں کی جس کے باعث ججز ضلع شرقی میں واقع سرکاری اسکولوں کا دورہ نہ کرسکے ۔