کوئی عدلیہ پرتنقیدکرتاہے تویہ اسکاحق ہےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

عدلیہ میں باصلاحیت افرادموجودہیں جوعوام کوانصاف پہنچانے کیلیے اپناکرداراداکررہے ہیں


Staff Reporter August 06, 2012
کراچی:چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدوں پر تعیناتی کیلیے ٹیسٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

لاہور: سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے کہاہے کہ عدلیہ آئین وقانون کے دائرے میں رہ کراپنی ذمے داری ادا کرتی رہے گی،کوئی تنقید کرتاہے توکرتارہے یہ اس کاحق ہے،عدلیہ تمام لوگوں کے حقوق کی پاسدارہے۔

اتوارکوسندھ ہائی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹس کے امتحانی مرکزکے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس مشیرعالم نے کہاکہ عدلیہ پرعوام کااعتماد بڑھ رہاہے اورآج عدلیہ میں شمولیت کیلیے بڑی تعدادمیں امیدواروںکی شرکت بھی اس اعتمادکامظہر ہے۔ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ لوگ بڑے پیمانے پرعدلیہ کی طرف رجوع کررہے ہیںاور عدلیہ میں باصلاحیت افرادموجود ہیں جو عوام کی خدمت اورانہیں انصاف پہنچانے کیلیے اپناکرداراداکررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی تعدادمیں اضافہ ہواہے جس سے کارکردگی مزیدبہتر ہوگی تاہم مزید ججوں کی ضرورت ہے۔

دریں اثناسندھ ہائی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹس کی تقرریوں کیلیے سندھ ہائی کورٹ لان میں اتوار کو تحریری امتحان منعقدہوا، جس میں11سوسے زائدامیدواروں نے شرکت کی۔مجموعی طور پر 1519امیدواروں نے درخواست دی تاہم 1194امیدواروں کوامتحان میں شرکت کی اجازت دی گئی۔اس طرح حاضری92فیصدسے زائدرہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں