نجم سیٹھی پی ایس ایل 3 کا فائنل کراچی میں کروانے کے خواہاں

سیمی فائنلز لاہور میں چاہتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کو مزید بلندیوں پرپہنچائیں گے، چیئرمین بورڈ


Sports Reporter November 13, 2017
پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے، نجم سیٹھی۔ فوٹو:فائل

KARACHI: نجم سیٹھی پی ایس ایل فائنل کراچی اور سیمی فائنلزلاہور میں کرانے کے خواہاں ہیں۔

پی ایس ایل 3 ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ ایک اعزازہے، چھٹی ٹیم پی ایس ایل تھری میں شامل ہورہی ہے، ملتان سلطانزکو پی ایس ایل تھری میں شرکت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے مالکان کو ایونٹ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوششیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میری پسندیدہ ٹیم تھی، پوری کوشش ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز ہوں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی لائن اپ پہلے سے بہتر ہے، پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کیلیے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں۔

اس موقع پر نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 2018 کے سیمی فائنل مقابلے لاہور میں منعقد کرائے جائیں گے جبکہ انھوں نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے کے حوالے سے کہا کہ وہ پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔