متاثرین عباس ٹاؤن کی ہر ممکن امداد کی جائے الطاف حسین

آبادکاری اور علاج کیلیے پیشرفت نہ ہونے پر قائد متحدہ کا اظہار تشویش، عوام سے عطیات کی اپیل


Express Desk March 07, 2013
آبادکاری اور علاج کیلیے پیشرفت نہ ہونے پر قائد متحدہ کا اظہار تشویش، عوام سے عطیات کی اپیل فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں اور اس حوالے سے کوئی کسر نہ اٹھارکھیں۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ عباس ٹاؤن کراچی میں قیامت صغریٰ ٹوٹی ہے،انھوں نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ بے گھروں کی مدد اور زخمیوں کے علاج معالجے کیلیے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔اس سلسلے میں متحدہ کے کارکنان، ذمے داران اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار مزید محنت لگن سے کام کریں۔



اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کو متاثرین کیلیے عباس ٹاؤن میں قائم کیے جانے والے امدادی کیمپ اور امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دریں اثنا الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی آبادکاری اور زخمیوں کے علاج معالجے میں حکومت کی جانب سے خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ 4 روزگزرجانے کے باوجود سانحے میں ملوث سفاک درندہ صفت دہشت گرد قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ قائد متحدہ نے عوام اور مخیر حضرات سے پرزور اپیل بھی کی کہ متاثرین سانحہ عباس ٹاؤن کیلیے روزمرہ ضرورت کی اشیا، غذائی اجناس ، بستر، چادریں، کپڑے، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد یا عباس ٹاؤن میں قائم متحدہ کے کیمپ میں جمع کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |