ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

علی رضا عابدی نے استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوادیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔


ویب ڈیسک November 13, 2017
علی رضا عابدی کراچی کے حلقہ این اے 251 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض ایم این اے علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنما علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا ہے۔ علی رضا عابدی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوادیا ہے جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔



علی رضا عابدی کراچی کے حلقہ این اے 251 سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چند روز قبل فاروق ستار کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی سے اتحاد کے بعد علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں سیاسی اتحاد

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی سے سیاسی اتحاد کا اعلان کیا تھا تاہم اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنما ناراض تھے جب کہ اتحاد اگلے روز ہی ٹوٹ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔