وفاقی ملازمین کیلیے 20 فیصد خصوصی الاؤنس منظور

نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کام کرنے والے افسران و دیگر عملے کی رننگ بیسک پے پر ہو گا.

نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کام کرنے والے افسران و دیگر عملے کی رننگ بیسک پے پر ہو گا. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کام کرنے والے ملازمین کو 20فیصد خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا ۔


اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کوبھی آگاہ کر دیا ہے ۔ وزیراعظم نے ایک روزقبل اس کی منظوری دی تھی جس کا اطلاق صرف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کام کرنے والے افسران و دیگر عملے کی رننگ بیسک پے پر ہو گا لیکن جن محکموں کے افسران اور ملازمین اس خصوصی الاؤنس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے ان میں ایوان صدر ، وزیراعظم سیکرٹریٹ ، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ، فیڈرل ٹیکس محتسب سیکریٹریٹ ، قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ شامل ہیں جبکہ وہ ادارے بھی شامل ہیں جو پہلے سے ہی اضافی الاؤنسز اور دوسری سہولتیں لے رہے ہیں ۔

 

Recommended Stories

Load Next Story