لی مارکیٹ سے رینجرز کے دو اہلکار لاپتہ

اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کے واقعے کو رینجرز کے اعلیٰ حکام کی جانب سے صیغہ راز میں رکھا جا رہا تھا، ذرائع


Staff Reporter March 07, 2013
اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کے واقعے کو رینجرز کے اعلیٰ حکام کی جانب سے صیغہ راز میں رکھا جا رہا تھا، ذرائع فوٹو : فائل

لی مارکیٹ سے رینجرز سندھ کے 2 اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جن کا دو روز گزرنے جانے کے باوجود سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لی مارکیٹ کے علاقے گڈانی جانے والے بس اسٹاپ کے قریب ڈیوٹی پر مامور 2 اہلکاروں منیر اور اعجاز بلوچ منگل کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جن کے بارے میں کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار رینجرز ناظم آباد ہیڈ کوارٹرز کے فیلڈ سیکیورٹی ونگ میں تعینات ہیں اور شبہ ہے کہ انھیں لیاری گینگ وار کے ملزمان نے اغوا کیا ہے۔

جبکہ ان کے موبائل فون کی لوکیشن لیاری کے علاقے کلاکوٹ کی آ رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کے واقعے کو رینجرز کے اعلیٰ حکام کی جانب سے صیغہ راز میں رکھا جا رہا تھا اور اس حوالے سے رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے تھے تاہم اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں